بھوپال:18؍جنوری:نائب وزیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے کہا ہے کہ ملک و ریاست میں ترقیاتی پروگراموں کے ساتھ ہی مفادبخش اسکیمیں ترجیحات سے نافذ کی جارہی ہیں اور مجاز لوگوں کو ان کا فائدہ دلوایا جا رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں ملک میں عوام بہبود ی اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ ریاست میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی رہنمائی میں مرکز ی اسکیموں کے نفاذ کے ساتھ ہی ریاست سطح پر عوام بہبود کے کام کرواکر لوگوں کو ان سے مستفید کیا جارہاہے۔ سوامتو یوجنا سے پٹے ملنے سے اب ضرورت مند اس زمین کے مالک بن گئے اور لوگوں کو پکا قانونی دستاویز بھی مل گیا ۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے کہاکہ سوامتو اور اراضی حقوق گائوں کی ترقی کا بنیاد بن رہے ہیں۔ انہوںنے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مستعدی سے کئے گئے پٹابنانے و تقسیمی کام کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ31جنوری تک باقی ماندہ ضرورت مندوں کو بھی پٹے مل جائیںگے۔ وزیراعظم مسٹرمودی نے ملک کے50ہزار سے زیادہ گائووں کے65لاکھ ضرورت مندوں کو سوامتو یوجنا کے تحت پراپرٹی کارڈ تقسیم کئے۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل سوامتو یوجنا کے ضلع سطحی پروگرام نگر نگر ٹائون ہال ریوا میں شامل ہوئے۔
نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے شہری علاقہ میں فہرست بنا کر تمام مجاز ضرورت مندوں کو لیز رائٹس کے پٹے دلوائے جانے کی ہدایت دی۔ انہوںنے عوامی نمائندوں و افسران سے توقع کی کہ مفاد بخش اسکیموںکے نفاذ میں شریک بن کر جمہوریت کو نعمت بنائیں۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے ضرورت مندوں کو سوامتو کارڈ تقسیم کئے۔ کلکٹر شریمتی پرتیبھا پال نے بتایاکہ ضلع کے156گائووں کے4283ضرورت مندوں کا 7لاکھ95ہزار234مربع میٹر زمین کا پٹہ فراہم کیاجارہاہے۔ اس سے قبل سال2023سے مارچ 2024تک ضلع کے44گائووں کے کل2211پٹے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ باقی پٹے آئندہ31جنوری تک تقسیم کر دئے جائیںگے۔ ضلع پنچایت صدر شریمتی نیتا کول، چیئرمین میونسپل کارپوریشن مسٹر وینکٹیش پانڈے، ڈی آئی جی مسٹر ساکیت سمیت مقامی عوامی نمائندے محکماتی افسرا ن و مستفیدین موجود رہے ۔