سندیپ لامیچھانے ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے

0
15

کھاٹمنڈو 31 مئی (یو این آئی) نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لامیچھانے امریکہ کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) اور حکومت نیپال نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے سندیپ کو ویزا دلانے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔سی اے این نے ایک بیان میں کہا، ’’کرکٹر سندیپ لامیچھانے کے سفر کے لیے حکومت نیپال، وزارت خارجہ، منسٹری آف یوتھ اینڈ اسپورٹس، نیشنل اسپورٹس کونسل، کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام ضروری اقدامات کے باوجود امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2024 آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکی سفارت خانہ نے قومی کھلاڑی سندیپ لامچھانے کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ویزا دینے میں نااہلی کا اظہار کیا۔ بورڈ نے کہا کہ وہ مستقبل میں امریکہ جانے کے لیے لامیچھانے کو ویزا دلانے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ کھاٹمنڈو میں امریکی سفارتخانے اور دنیا بھر میں دیگر امریکی سفارتخانوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس کوشش کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیموں کے ممبران، جو مناسب ویزا کیٹیگریکے لیے کوالیفائی کرتے ہیں وہ ورلڈ کپ میں مقابلہ کرنے کے لیے وقت پر سفر کرسکیں۔کھاٹمنڈو پوسٹ کے مطابق، کھاٹمنڈو میں امریکی سفارت خانے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا ہم انفرادی ویزا کیسز پر تبصرہ نہیں کر سکتے کیونکہ ویزا ریکارڈ امریکی قانون کے تحت خفیہ ہیں۔