سندر کی قاتلانہ بالنگ -نیوزی لینڈ کو259 رن پر سمیٹا

0
1

پونے، 24 اکتوبر (یو این آئی) واشنگٹن سندر (سات وکٹ) اور روی چندرن اشون (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 259 پر ڈھیر کرنے کے بعد ایک وکٹ پر 16 رن بنالئے ہیں۔دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان نے 11 اوورز میں کپتان روہت شرما (0) کا وکٹ گنواکر 16 رن بنا لیے تھے۔ اسٹمپ کے وقت یشسوی جیسوال (6) اور شبھمن گل (10) رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان ابھی بھی نیوزی لینڈ سے پہلی اننگز میں 243 رن پیچھے ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے قبل آج یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کو پہلا دھچکا آٹھویں اورر میں کپتان ٹام لیتھم کا وکٹ گنواکر لگا۔ ایک وقت پر 76 کے اسکور پر نیوزی لینڈ نے دپنے دو وکٹی گنوا دیئے تھے۔ آٹھویں اوور میں روی چندرن اشون نے کپتان ٹام لیتھم (15) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انہوں نے 24ویں اوور میں ول ینگ (18) کو اپنا شکار بنایا۔ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے لنچ کے بعد تحمل سے بلے بازی کی اور اسکور میں 50 رنز کا اضافہ کیا۔ 44ویں اوور میں آر اشون نے ڈیون کونوے (76) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد واشنگٹن سندر نے راچن رویندر (65) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور چار وکٹ پر 197 رن تھا۔ اس کے بعد ٹام بلنڈل (تین) کو بھی واشنگٹن نے آؤٹ کردیا۔ جمنے کی کوشش کررہے ڈیرل مچل (18 ناٹ آؤٹ) کو واشنگٹن نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد تو واشنگٹن سندر نے نیوزی لینڈ کے کسی بلے باز کو ٹکنے نہیں دیا۔ گلین فلپس (نو)، مچل سینٹنر (33)، ٹم ساؤتھی (پانچ)، اعجاز پٹیل (چار) کو سندر نے شکار کیا۔ نیوزی لینڈ کے پانچ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 79.1 اوورز میں 259 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ہندوستان کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 23.1 اوور میں 59 رن دے کر سات وکٹ لیے۔
یہ واشنگٹن سندر کے کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے۔وہیں آر اشون نے 24 اوور میں 64 رن دے کر تین وکٹ لئے۔