لکھنؤ: اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سوامی پرساد موریہ نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سوامی پرساد نے اس بات کی اطلاع اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دی۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی کاپی پوسٹ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور پارٹی کو ٹیگ کیا ہے۔سوامی پرساد نے تحریر کیا، ’’میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ میں ایک قومی جنرل سیکریٹری ہوں، جس کا کوئی بھی بیان ذاتی بیان بن جاتا ہے اور پارٹی کے کچھ قومی جنرل سیکریٹری اور رہنما ایسے بھی ہیں، جن کا ہر بیان پارٹی کا بن جاتا ہے، ایک ہی درجے کے عہدہ داروں میں کچھ کا ذاتی اور کچھ کا پارٹی کا بیان کیسے بنتا ہے، یہ میری سمجھ سے باہر ہے!