لکھنؤ، 14 فروری (یو این آئی) سماجوادی پارٹی کے ذریعہ راجیہ سبھا کے لئے 3 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس پر سخت اعتراض ہے کہ ان تینوں نامزد افراد میں مسلم یا دلت طبقہ کے کسی فرد کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔یہ اعتراض ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں اس فیصلہ کے بعد مسلمانوں کو سماج وادی پارٹی کے بارے اپنے موقف پر نظر ثانی پر مجبور ہونا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کے سامنے ایسے مسلم اور دلت افراد موجود تھے، جن کو وہ راجیہ سبھا امیدوار منتخب کرسکتے تھے۔