بھوپال:18؍دسمبر:این آئی ٹی سلچر میں 14 سے 17 دسمبر تک منعقد ہونے والا آل انڈیا انٹر این آئی ٹی فیکلٹی اینڈ اسٹاف کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میںنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر (جموں و کشمیر) نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں این آئی ٹی ہمیر کو23رن سے شکست دی۔اس سال کے ٹورنامنٹ میں مولاناآزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالاجی بھوپال نے ایک تاریخی سنگ میل عبورکیا ۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 19 NITs نے شرکت کی، ملک کے سرفہرست انجینئرنگ اداروں کے فیکلٹی اور عملے کے درمیان دوستی اور اسپورٹس مین شپ کا جشن منایاگیا۔منیت بھوپال نے پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ ٹیم نے شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا اور ایک شاندار ٹرافی حاصل کی۔ اس کامیابی پر منیٹ بھوپال میں شاندار جشن منایاگیا۔ منیٹ بھوپال کے کھلاڑیوں نے 19 ٹیموں میں سے تیسرا مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ڈاکٹر ٹی این ورما، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ورما کو کئی ایوارڈ ملے۔ ٹیم کی کامیابی میں آل راؤنڈ کردار ادا کرنے پر انہیں مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر گری بابو کوغیر معمولی وکٹ کیپنگ کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر ہستی وینکٹیشورلوکو بیسٹ فیلڈرکے ساتھ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔