ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور ماہ صیام کا پہلا روزہ پیر یعنی کل ہوگا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے اور ماہِ رمضان کا پہلا روزہ یکم رمضان 1445 ہجری 11 مارچ 2024، پیر کو ہوگا۔
قبل ازیں، سعودی حکومت نے لوگوں کو چاند رات کو چاند تلاش کرنے کی تلقین کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کسی کو بھی چاند نظر آئے، خواہ بنائی سے یا بغیر بنائی کے، تو وہ اس کی اطلاع مقامی عدالت کو دیں۔ سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا اور اتوار سے تراویح کا آغاز ہو گیا۔