کولمبو، 11 جولائی (یو این آئی) سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسرنگا نے ٹی -20 ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہسرنگا نے سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کو لکھاکہ “ایک کھلاڑی کے طور پر وہ سری لنکن ٹیم کے لیے ہمیشہ اپنی بہترین کوششیں کریں گے اور اپنی ٹیم اور قیادت کی حمایت کریں گے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں ہسرنگا کی ٹیم میں برقرار رہنے کی تصدیق کی گئی۔ بیان کے مطابق ہسرنگا نے اپنے استعفیٰ خط میں کہا کہ یہ ٹیم کے مفاد میں ہے کہ انہوں نے کپتانی کے فرائض سے سبکدوش ہونے اور بطور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے اسپنر ہسرنگا کو گزشتہ سال ہی ٹی۔ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 10 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔