بھوپال:15؍مارچ:سرکاری ملازمین کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکم کے بعد مہنگائی بھتہ46 فیصد ہو گیا ہے۔یکم جنوری 2023 سے (ادائیگی کا مہینہ فروری 2023 ) مہنگائی بھتہ کی کل 42 فیصد شرح منظور کی جا رہی ہے اور ساتویں پے ا سکیل کے تحت ادا کیا جا رہا ہے۔ریاستی حکومت نے مذکورہ نرخوں میں 4 فیصد اضافہ کیا ہے اور مہنگائی بھتے کی شرح کو بڑھا کر 46 فیصد کردیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو مہنگائی بھتہ میں اضافے کا فائدہ یکم مارچ 2024 سے دیا جائے گا (ادائیگی کا مہینہ اپریل 2024 )۔ یکم جولائی 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی بقایا رقم (ایریئر)بالترتیب جولائی، اگست، ستمبر 2024 کے مہینوں میں 3 مساوی قسطوں میں ادا کی جائے گی۔مہنگائی بھتہ کا کوئی حصہ کسی مقصد کے لیے تنخواہ کے طور پر نہیں لیا جائے گا۔