جالندھر 11 مارچ (یو این آئی) سرجیت 5 ایس ویمنز ہاکی گولڈ کپ 2024 کا پہلا ایڈیشن پنجاب کے جالندھر ضلع میں 5 سے 7 اپریل تک سرجیت ہاکی سوسائٹی کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ سرجیت ہاکی سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اقبال سنگھ سندھو نے پیر کو کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سرجیت ہاکی سوسائٹی کے صدر ویشیش سارنگل کی قابل قیادت اور رہنمائی میں فائیو اے سائیڈ ایسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ، سرجیت ہاکی اسٹیڈیم، برلٹن پارک ، جالندھر (پنجاب) میں منعقد ہونے والا یہ ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک کی آٹھ ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ ‘لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ .57 2لاکھ روپے کا نقد انعام معروف ٹرانسپورٹر، ہوٹلر، اسپورٹس پروموٹر اور این آر آئی مسٹر امولک سنگھ گاکھا، چیئرمین، گاکھا گروپ USA کے ذریعہ اسپانسر کیا جائے گا، جو گزشتہ دس برسوں سے سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنلسٹ کو 5.51 لاکھ روپے کا نقد انعام دے رہے ہیں۔