ساکیت مائنینی-رام کمار رامناتھن کی جوڑی نے سیول اوپن ڈبلز کا خطاب جیت لیا

0
3

سیول (جنوبی کوریا)، 3 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی ساکیت مائنینی-رام کمار رامناتھن کی جوڑی نے اتوار کو فائنل میں امریکہ کے ویسل کرکوف اور نیدرلینڈ کے بارٹ اسٹیونس کی جوڑی کو شکست دے کر سیول اوپن مینز ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی جوڑی نے امریکہ کے ویسل کرکوف اور نیدرلینڈ کے بارٹ اسٹیونس کی جوڑی کو 6-4، 4-6، 10-3 سے ہرایا۔ ہندوستانی جوڑی کا یہ چوتھا اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل ہے۔اس سے قبل سیمی فائنل میں ساکیت مائنینی اور رام کمار رامناتھن نے جنوبی کوریا کے نام جی سنگ اور گریٹ برٹین کے جوشوا پیرس کو 7(9)-6(7), 6-4 سے شکست دی تھی۔ مائنینی اور رامناتھن نے پہلے راؤنڈ میں کولمبیا کے دوسرے سیڈ کرسٹیان روڈریگز اور آسٹریلیا کے میتھیو رومیوس کو شکست دی تھی اور پھر کوارٹر فائنل میں کوریا کے وائلڈ کارڈز جیونگ یونگ سیوک اور پارک یوسنگ کو شکست دی۔