گریٹر نوئیڈا، 24 فروری (یو این آئی) رچرڈ لیوی کی شاندار سنچری کی مدد سے ریڈ کارپٹ دہلی نے انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ (آئی وی پی ایل) 2024 کے میچ میں ہفتہ کو چھتیس گڑھ واریئرس کو 22 رنز سے شکست دی۔دہلی کے شہید وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 255 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ رچرڈ لیوی نے شاندار سنچری اسکور کی اور آخر میں تھیسارا پریرا نے شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ کی جانب سے نمن اوجھا اور سوربھ تیواری نے شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کے اسکور کو 233 تک پہنچا دیا۔ لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ چھتیس گڑھ واریئرز کی ٹیم 20 اوورز میں 233 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔چھتیس گڑھ واریئرز کو آخری دو اووروں میں جیت کے لیے 45 رن درکار تھے لیکن ٹیم 22 رن ہی بنا سکی اور 22 رن سے میچ ہار گئی۔ دہلی کی جانب سے سمیع اللہ بیگ نے 4 اور بپل شرما نے تین وکٹ حاصل کئے۔