بھوپال:22نومبر:بی ایچ ای ایل ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر کے ذریعہ ’’ریٹائرڈ ملازمین کے لئے زندگی کے سنہری دور کی طرف بڑھنا‘‘کے عنوان پر ایک دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے صحیح رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی سنگھ، جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) موجود تھے۔اس کے علاوہ محترمہ سریکھا بنچھور، سینئر ڈپٹی جنرل منیجر (ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ) نے حاضر ملازمین کو ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد کے منصوبوں کے بارے میں اہم تجاویز سے روشناس کرایا۔ پروگرام کا اہتمام ترون کمار کوشک، مینیجر (ایچ آر ڈی) نے کیا تھا اور رام سنگھ نے انعقادمحترمہ سریکھا بنچھور، سینئر ڈپٹی جنرل منیجر (ایچ آر ڈی) کی قابل قیادت میں انجام دیا۔