بھوپال:25 ؍اکتوبر:نائب وزیر اعلیٰ مسٹرراجیندر شکل نے کہا کہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج ریوا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد باوقار طریقے سے کیا جائے گا۔ ریوا انجینئرنگ کالج آڈیٹوریم میں تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے تمام انتظامات کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ قابل ذکر ہے کہ کالج کی 3 روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد آئندہ ماہ نومبر میں کیا جائے گا۔
نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے کالج کے پرنسپل اور ڈائمنڈ جوبلی آرگنائزنگ کمیٹی کے سابق طلباء سے تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کالج کے انٹری گیٹ، سیلفی اسٹینڈ، منی آڈیٹوریم، ایمفی تھیٹر اور فٹ پاتھ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی ایجنسی کو معیاری کام کرنے کی ہدایت کی۔
اس دوران میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین مسٹر وینکٹیش پانڈے، پرنسپل ڈاکٹر بی کے اگروال سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور پروفیسر موجود تھے۔