لاڈرہل (فلوریڈا)، 10 ستمبر (یو این آئی) امریکہ کے ٹیکساس میں 8 نومبر سے 17 نومبر تک منعقد ہونے والے یو ایس ماسٹرز T-10 کے دوسرے سیزن میں سریش رینا، ہربھجن سنگھ، حفیظ سعید، ڈوین براوو سمیت کئی سابق کرکٹ قدآور کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گے۔ پہلے ایڈیشن کی طرح اس سیزن میں بھی کئی دلچسپ میچ ہونے والے ہیں اور یقیناً کرکٹ کے تیز ترین اور تفریحی فارمیٹ میں کئی بڑی ہٹس دیکھنے کو ملیں گی۔ ٹورنامنٹ میں 60 جگہوں کے لئے یو ایس ماسٹرز T-10 کے سیزن 2 کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے پورے دنیا سے 500 سے زیادہ کرکٹر نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ لیگ میں کیلیفورنیا بولٹس، ڈیٹرائٹ فالکنز، شکاگو واریئرز، نیویارک واریرز، موریس ویل یونٹی کیمپ اور اٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیموں کے لیے پورے دنیا کے کھلاڑی کھیلیں گے۔ T10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شاجی الملک نے کہا، “امریکہ میں کرکٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہم اس خصوصی سفر کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اس سال کے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ نے خطے میں ایک اہم اثر ڈالا ہے اور ہم اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔