ریسلنگ: امن ابکاروف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں

0
4

پیرس، 08 اگست (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان امن سہراوت پیرس اولمپکس میں مردوں کے 57 کلو گرام فری اسٹائل کوارٹر فائنل مقابلے میں البانیہ کے زیلمخان اباکاروف کو 12-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔آج یہاں ایشین چیمپئن شپ کی فاتح امن نے باؤٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سابق البانوی عالمی چیمپئن ابکاروف کو شکست دی۔ اس نے گھڑی پر 2:04 وقت باقی رہتے نو پوائنٹس بنائے۔آج رات سیمی فائنل میں امن کا مقابلہ ریو 2016 کی سلور میڈلسٹ ٹاپ سیڈ جاپان کے ری ہیگوچی سے ہوگا۔ اگر امن سیمی فائنل میچ جیت جاتے ہیں تو پیرس اولمپکس میں ہندوستان کا ریسلنگ کا پہلا تمغہ یقینی ہو جائے گا۔اس سے قبل، امن سہراوت نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل راؤنڈ آف 16 باوٴٹ میں شمالی مقدونیہ کے ولادیمیر ایگوروف کو 10-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ امن نے دوسرے پیریڈ سے دو منٹ قبل تکنیکی برتری کی بنیاد پر اپنا پہلا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔ امن اب اپنے اگلے میچ میں البانیہ کے عالمی چیمپئن پہلوان زیلمخان اباکاروف سے ٹکرائیں گے۔ اگر امن فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو ایگوروف ریپیچج راؤنڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔