بھوپال:17جنوری:وزیر سماجی انصاف اور معذور افراد بہبود مسٹر نارائن سنگھ کشواہ سے منترالیہ میں معذور افراد کے کمشنر مسٹر سندیپ رجک نے ملاقات کی۔ وزیر مسٹر کشواہا کومسٹر رجک نے مدھیہ پردیش میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے میدان میں کیے گئے کام کے لیے صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ سال 2023 کے لیے مدھیہ پردیش کو دیے گئے پہلے ایوارڈ کی ایک کاپی پیش کی۔وزیر مسٹر کشواہا نے ریاست میں معذور افراد کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے کیے گئے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا لازمی حصہ ہیں۔ انہیں بہتر ماحول اور مواقع فراہم کرنا حکومت اور معاشرے دونوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25 کے لیے خصوصی ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ اس کے علاوہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے شعبے میں ہونے والے کاموں کو تیز کیا جائے۔