راجکوٹ، 15 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے آئندہ ٹی -20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہندوستان روہت شرما کی قیادت میں خطاب جیتے گا۔شاہ نے سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) اسٹیڈیم کا نام بدل کر نرنجن شاہ اسٹیڈیم رکھنے کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا، ’’گرچہ ہم 2023 ایک روزہ ورلڈ کپ کا فائنل ہارگئے ہوں، لیکن ہم نے لگاتار 10 میچ جیت کر دیل جیت لیا۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستان بارباڈوس میں 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتے گا۔پروگرام ختم ہونے کے بعد شاہ نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے روہت کو کپتانی سونپنے کے فیصلے کے بارے میں یہ جانکاری دی۔ اس دوران ہندوستانی کپتان روہت، کوچ راہل دراوڈ اور مردوں کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ روہت کپتانی کررہے تھے اور وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز کے لیے واپس آئے، جس کا مطلب ہے کہ ہم انہیں کپتانی جاری رکھنے دیں گے۔انہوں نے کہا، ’’افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کا اسکور 22/4 تھا اور جس طرح روہت شرما نے ٹیم کو 212/4 تک پہنچایا، ہم ان کے بارے میں زیادہ سوال نہیں کرسکتے، ٹھیک ہے؟ ان میں صلاحیت ہے، جیسا کہ میں نے کہا، ہم نے ون ڈے ورلڈ کپ میں دس میچ جیتے۔ ہم نے فائنل نہیں جیتا، لیکن یہ کھیل کا لازمی حصہ ہے۔ “جو بہتر کھیلے گا وہی جیتے گا۔”ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔