روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

0
1

نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔روہت شرما نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بتایا کہ وہ 22 نومبر کو پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ اور وہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف دو روزہ گلابی گیند کے پریکٹس میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔روہت نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور سلیکٹرز کو پہلے ٹیسٹ سے غیر حاضر رہنے کے امکان سے آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے بچے کی تاریخ پیدائش کے مطابق آخری لمحات میں آسٹریلیا جانے کا آپشن بھی رکھا تھا۔