دھرم شالہ، 08 مارچ (یو این آئی) کپتان روہت شرما کی 103 رنز کی سنچری اور شوبمن گل کے 110 رنز کے بعد سرفراز خان اور دیودت پڈیکل کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 473 رن کا اسکور بناتے ہوئے 255 رن کی برتری کے ساتھ میچ پر گرفت مضبوط گرفت کر لی ہے۔کپتان روہت شرما 103 رنز ، شبمن گل 110 رنز ، سرفراز 56 رنز ، دیو دت 65 رنز بنانے ،رویندرا جڈیجا 15 اور دھرو جریل 15 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سرفراز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری نصف سنچری اسکور کی ہے۔ آر اشون اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ ہندوستان نےکل کے ایک وکٹ پر 135 رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں لنچ تک روہت اور شبھمن کی 150 سے زیادہ رن کی شراکت داری کی بدولت 246 رنز بنائے۔ اس سیشن میں ہندوستان نے 30 اوورز میں 129 رن بنائے اور روہت اور گل نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لیں۔روہت نے 162 گیندوں میں 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ وہیں گل نے 150 گیندوں میں 12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر کلدیپ یادو 27 اور جسپریت بمراہ 19 ناٹ آؤٹ پر کریز پر موجود ہیں اور ہندوستان کی برتری 255 رنز تک بڑھ گئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا کو 218 رن پر سمیٹنے کے بعد بلے بازی کرنے اترے ہندوستان کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے تیزی سے رن حاصل کرتے ہوئے روہت شرما کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 104 رن جوڑے۔ جیسوال نے 58 گیندوں میں 57 رن بنائے۔ انہیں اسپنر شعیب بشیر نے آؤٹ کیا۔جمعرات کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بین ڈکٹ اور جیک کرولی کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ بین ڈکٹ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلدیپ نے انہیں گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد کلدیپ نے لنچ سے قبل اولی پوپ کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ کلدیپ نے 38ویں اوور میں جیک کرولی کو 79 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کی بڑے اسکور کی امیدوں کو جھٹکا دیا۔ رویندرا جڈیجہ نے جو روٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔
جونی بیرسٹو 29 رنز پر کلدیپ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان بین اسٹوکس کو کلدیپ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ ٹام ہارٹلے 6 رنز اور مارک ووڈ 0 رنز بنا کر آر اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقت تک انگلینڈ نے 55 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے تھے۔ چائے کے بعد اشون نے برین فاکس کو 24 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کا نواں وکٹ لیا اور پھر بلے بازی کرنے آئے جیمز اینڈرسن کو صفر آؤٹ کیا۔
اینڈرسن نے اشون کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور مڈ وکٹ پر کھڑے دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
شعیب بشیر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 57.4 اوورز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے چار اور رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔