روہتاس چودھری نے پاکستان کا 534 کا ریکارڈ توڑا

0
1

نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کے پش اپ مین روہتاس چودھری نے ہفتہ کو گجرات کے ٹاؤن ہال گاندھی نگر میں پاکستان کا پش اپ ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کےنام 27 کلو گرام وزن کے ساتھ ایک ٹانگ پر 534 پش اپس کا عالمی ریکارڈ تھا۔ روہتاس چوہدری نے 722 کا ریکارڈ بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ 12 جنوری کو روہتاس چودھری نے ہسپانوی پش اپ مین کے 37 کلو وزن کے ساتھ 537 پش اپس کا ریکارڈ توڑ کر 743 پش اپس کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ ہندوستان کے نام یہ عالمی ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ عالمی ریکارڈ دہلی پولیس کو وقف کیا تھا، دہلی پولیس نے کورونا کے دور میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچائی تھی۔ مسٹر چودھری کو پاکستان کا ریکارڈ توڑنے پر ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ روہتاس چودھری نے بتایا کہ یہ ریکارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو وقف ہے۔