ممبئی 12 مارچ (یو این آئی) مشیر خان کی 136 رنز کی سنچری اننگ، شریاس ایئر 95 رنز، اجنکیا رہانے 73 رنز اور شمس ملانی کی ناقابل شکست 50 رن کی نصف سنچریوں کے دم پر ممبئی نے دوسری اننگ میں 418 رنز بنائے اور ودربھ کو جیت کے لئے 538 رنوں کا ہدف دیا ہے۔آج یہاں میچ کے دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 528 رنز درکار ہیں۔ اتھروا تایڈے تین اور دھرو شوری سات رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ممبئی کی دوسری اننگ کی شروعات خراب رہی اور اس نے ساتویں اوور میں پرتھوی شا کا وکٹ گنوا دیا۔ شا کو ٹھاکر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ بھوپین لالوانی بھی 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔