ممبئی، 13 مارچ (یو این آئی) اپنے گیند بازوں کی بدولت دفاعی چمپئن ممبئی نے چوتھے دن ودربھ کے 248 کے اسکور پر پانچ وکٹ لے کر رنجی ٹرافی کے فائنل میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کپتان اکشے واڈکر کے ناٹ آوٹ 56 رن اور ہرش دوبے کے ناٹ آوٹ 11 رن کے ساتھ ودربھ کی جدوجہد جاری ہے۔اس سے قبل آج صبح ودربھ نے کل کے 10 رن کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 64 رن جوڑے۔ اتھروا ٹائیڈے 32 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور دھرو شوری 28 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مشیر خان نے 32 رن پر امان موکھاڑے کو ایل بی ڈبلیو کر کے ودربھ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد یش راٹھور بھی سات رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دن کے آخری سیشن سے پہلے 74 رن پر کرون نائر کا وکٹ گرنا ودربھ کے لیے بڑا دھچکا رہا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے پانچ وکٹ پر 248 رن بنا لیے ہیں اور اس نے خود کو میچ میںبرقرار رکھا ہے۔آج ممبئی کی جانب سے تنوش کوٹیان اور مشیر خان نے دو دو وکٹ لیے۔ شمس ملانی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز مشیر خان کی 136 رن کی سنچری اننگز، شریاس آئر کے 95 رن، اجنکیا رہانے کے 73 رن اور شمس ملانی کی ناٹ آوٹ 50 رن کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر ممبئی نے دوسری اننگز میں 418 رن بنا کر ودربھ کو 538 رن کا ہدف دیا ہے۔
کل کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10 رن بنا لیے تھے۔ممبئی کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا اور اجنکیا رہانے کے 73 رن، مشیر خان 136 رن اور کپتان اجنکیا رہانے 95 رن، شمس ملانی کے ناٹ آوٹ 50 رن کی اننگز کی بدولت ممبئی نے دوسری اننگز میں 130.2 اوور میں 418 رن بنائے۔
پہلی اننگز کی بنیاد پر برتری کے ساتھ ودربھ کو 538 رن کا ہدف ملا۔ودربھ کی جانب سے ہرش دوبے نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یش ٹھاکر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آدتیہ ٹھاکرے اور امن موکھڑے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ودربھ نے 23 رن بنانے کے بعد آرتھو ٹائیڈے، آدتیہ ٹھاکرے 19 رن بنانے کے بعد، یش راٹھور 27 رن بنانے کے بعد اور یش ٹھاکر 16 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔ ممبئی کی جانب سے دھول کلکرنی، شمس ملانی اور تنوش کوٹیان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاردول ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ودربھ کی پہلی اننگز 45.5 اوور میں 105 رن پر سمٹ گئی تھی۔ودربھ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ودربھ نے اپنے کپتان اکشے واڈکر کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور ممبئی کو 64.3 اوور میں 224 رن پر سمیٹ دیا تھات۔ ممبئی کی شروعات اچھی رہی اور اوپنرز پرتھوی شا اور بھوپین لالوانی کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 81 رن جوڑے۔ یش ٹھاکر نے بھوپین کو 37 رن پر آؤٹ کر کے ودربھ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ہرش دوبے نے پرتھوی شا کو 46 رن پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ممبئی کے لیے شاردول ٹھاکر نے 69 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 75 رن بنائے۔ شمس ملانی 13 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، تشار دیش پانڈے 14 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور پوری ٹیم 224 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ودربھ کی جانب سے ہرش دوبے اور یش ٹھاکر نے تین تین وکٹ لیے۔ امیش یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
دن کا کھیل ختم ہونے تک ودربھ نے 92 اوور میں پانچ وکٹ پر 248 رن بنا لیے ہیں اور اب صرف ایک دن کا کھیل باقی ہے، ودربھ کو جیت کے لیے 290 رن درکار ہیں۔ کپتان اکشے واڈکر 56 بناکر اور ہرش دوبے 11 بناکر کریز پر موجود ہیں۔