بھوپال یکم مارچ: بھوپال کے مایہ ناز ادیب جناب رشید انجم کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا وہ ۶۴ سال کے تھے انہیں لکھنے پڑھنے کا نوجوانی سے شوق تھا خاص طو رپر ڈرامے اور ناولیں لکھ کر انہوں نے ادب میں اپنی خاص پہچان بنائی، اسی طرح فلم پر بھی انہوں نے بہت لکھا اور کئی کتابیں اپنی یادگار چھوڑی ہیں، حال ہی میں آواز کی دنیا کے جادوگر امین سیانی کا انتقال ہوا ان پر کسی نے قلم نہیں اٹھایا لیکن رشید انجم صاحب پر امین سیانی کی شخصیت وخدمات پر کتاب لکھی، وہ طویل عرصہ سے اقبال لائبریری کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیکر زبان وادب کی خدمت کررہے تھے، ہنس مکھ با اخلاق رشید انجم کی کمی تادیر بھوپال ادبی ماحول کو سوگوار رکھے گی۔ آج شب کے ۱۱ بجے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ ادارہ ندیم ان کے انتقال پر ملال پر سوگوار خاندان کی خدمت میں تعزیت اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔