راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا مدھیہ پردیش سے راجستھان پہنچی

0
14

بھوپال، 7 مارچ (ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا 2 سے 7 مارچ تک مدھیہ پردیش کے مرینا، گوالیار، شیو پوری، گنا، راگھوگڑھ، اجین، دیواس، دھار اور رتلام اضلاع کے مختلف علاقوں میں نکالی گئی۔ اس دوران مختلف راستوں پر روڈ شوز اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔
مدھیہ پردیش میں نیائے یاترا جمعرات کو سیلانا میں مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری اور راجستھان کانگریس کے صدر گووند ڈوتاسرا کی موجودگی میں سیوا دل کے ذریعہ قومی پرچم سونپ کر ختم ہوئی۔ پٹواری نے نیائےیا یاترا کا جھنڈا ڈوتاسرا کو سونپا اور ہزاروں کانگریسیوں کی موجودگی میں مدھیہ پردیش سے نیائےیاترا کو الوداع کیا اور اس کے ساتھ ہی نیائے یاترا راجستھان میں داخل ہوئی۔
راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میں چھ روزہ نیائے یاترا کے لیے ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور مدھیہ پردیش کے سینئر کانگریسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پانچ نیائے (انصاف) کو لیکر نکالی جارہی اس یاترا کو مدھیہ پردیش میں بے پناہ پیار اور محبت ملا۔ راہل گاندھی نے نیائے یاترا میں عوام کے مسائل کو اٹھایا اور ملک اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں سے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل، خواتین کو انصاف، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مختلف مسائل پر عوام کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری بھنور جتیندر سنگھ، جے رام رمیش، ترجمان چرن سنگھ سپرا، سچن پائلٹ سمیت سینئر لیڈران نے بھی مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی نیا یاترا سے خطاب کیا۔