راہل نے پریکٹس کی، گل دور رہے

0
1

پرتھ 17 نومبر (یو این آئی) ٹیسٹ میچ سیریز کھیلنے آسٹریلیا پہنچنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے زخمی بلے باز کے ایل راہل نے پریکٹس کی، وہیں شبمن گل پریکٹس سیشن سے دور رہے۔راہل نے اتوار کی صبح تقریباً تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔ دو دنوں کے میچ سمولیشن کے بعد، ہندوستانی کھلاڑیوں نے واکا کے مین وکٹ اور نیٹس پر اتوار کو بھی پریکٹس کی۔ میدان میں ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد راہل نے نیٹس پر بھی پریکٹس کی اور ان کے کھیلنے کے انداز سے کوئی دقت نظر نہیں آرہی تھی۔ تاہم، پریکٹس کے دوران ان کا وہ فلو نظر نہیں آیا، جوسمولیشن میچ کے دوران چوٹ لگنے سے پہلے نظر آیا تھا۔راہل اور گل دونوں ہندوستان کے انٹرا اسکواڈ سمولیشن میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ جمعہ کو بلے بازی کے دوران راہل کی کہنی پرچوٹ لگی تھی اور انہیں ریٹائر آؤٹ ہوکر میدان سے بایر جانا پڑا تھا۔ اس کے بعد وہ میچ میں کبھی واپس نہیں آئے۔ سمولیشن میچ کے دوسرے دن سلپس میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گل کو بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی۔