نئی دہلی، 04 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پرہولناک حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزوکی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، “آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔محترمہ واڈرا نے کہا کہ لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ میں بہت سے لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشورمرحوم کی روح کو سکون دے۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘