راج گڑھ، 31 مارچ (ہ س)۔ مخبر کی اطلاع پر بھوجپور تھانہ پولیس نے ہفتہ کی رات پیلاکھال رامپوریا تیراہا کے قریب محاصرہ کرکے بغیر نمبر والی بائک پر سوار راجستھان کے رہنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 45.80 گرام اسمیک ضبط کی، جس کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات پیلا کھال رام پوریا تراہہ کے نزدیک سے گھیرا بندی کرکے ےبغیر نمبر کی اسپلینڈر بائک پر سوار رام نواس (21) ولد شیو لال تنور ساکن دیوری تھانہ بھالتا راجستھان، روشن سنگھ (32) ولد چمپلال تنور ساکن کنور پورہ تھانہ بھالتا، راجستھان اور مکیش (19) ولد نارائن سنگھ تنور ساکن نیم کھیڑی تھانہ گھٹولی راجستھان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 45.80 گرام اسمیک جس کی مالیت 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور ایک بغیر نمبر موٹر سائیکل جس کی مالیت 70 ہزار روپے ہے ضبط کی۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔