راجیہ سبھا: 56 میں سے 41 سیٹوں پر امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب اب 15 پر ہوگا مقابلہ

0
16

نئی دہلی 21فروری:لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہو رہے راجیہ سبھا انتخابات آج کل موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ 56 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی لیکن پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ گزرنے کے ساتھ ہی 41 سیٹوں پر تصویر واضح ہو گئی ہے۔ الگ الگ ریاستوں کی 41 سیٹوں کے لیے 41 امیدوار ہی میدان میں تھے جس کی وجہ سے ان تمام کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ اب راجیہ سبھا کی 15 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ منگل (20 فروری) کو ہوئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 41 امیدواروں میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا، اشوک چوہان اور مرکزی وزیر اشونی ویشنو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حکمران پارٹی بی جے پی اب تک راجیہ سبھا میں سب سے زیادہ 20 سیٹیں حاصل کر چکی ہے۔ اس کے بعد کانگریس (6)، ترنمول کانگریس (4)، وائی ایس آر کانگریس (3)، آر جے ڈی (2)، بی جے ڈی (2) اور این سی پی، شیوسینا، بی آر ایس اور جے ڈی (یو) کو ایک ایک سیٹیں ملی ہیں۔ چونکہ ان 41 نشستوں پر کوئی اور امیدوار میدان میں نہیں تھا، اس لیے متعلقہ ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ پرہی انہیں فاتح قرار دیدیا۔ جی پی نڈا کے علاوہ جسونت سنگھ پرمار، مینک نائک اور ہیروں کے تاجر گووند بھائی ڈھولکیا کو گجرات سے فاتح قرار دیا گیا ہے، راجستھان سے سونیا گاندھی کے علاوہ بی جے پی کے چننی لال گراسیا اور مدن راٹھور بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر کے تمام 6 امیدوار بی جے پی کے اشوک چوہان، میدھا کلکرنی اور اجیت گوپچھڑے، شیوسینا کے ملند دیورا، پرفل پٹیل (این سی پی) اور چندرکانت ہنڈورے (کانگریس) بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ بہار میں جے ڈی یو کے سنجے کمار جھا، بی جے پی کے دھرم شیلا گپتا اور بھیم سنگھ، آر جے ڈی کے منوج کمار جھا اور سنجے یادو اور کانگریس کے اکھلیش پرساد سنگھ کامیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال سے ٹی ایم سی کی سشمیتا دیو، ساگاریکا گھوش، ممتا ٹھاکر، بی جے پی کے محمد ندیم الحق اور سمیک بھٹاچاریہ کو فاتح قرار دیا گیا۔ مرکزی وزیر مروگن، والمیکی دھام آشرم کے سربراہ امیش ناتھ مہاراج، کسان مورچہ کے قومی نائب صدر بنشی لال گرجر اور مدھیہ پردیش بی جے پی خواتین ونگ کی صدر مایا نارولیا نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے لیے چار سیٹیں حاصل کیں، جب کہ کانگریس کے اشوک سنگھ بھی بلا مقابلہ جیت گئے۔
ث چھپرا، 21 فروری (یو این آئی) بہار میں سارن ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔