نئی دہلی،6 فروری (یو این آئی)ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم میں کئی ایسے نام موجود ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے بلکہ مرد ہاکی کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندستان کی ریاست ہریانہ کے کھلاڑیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ جن کھلاڑیوں نے ملک کے لئے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ شاہ آباد، کروکشیتر میں ہاکی کی نرسری ہے۔ شاہ آباد میں ٹریننگ لینے والی کئی لڑکیاں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتان بن چکی ہیں۔ انہیں میں سے ایک دیپیکا ٹھاکر ہیں جو ہندستانی ٹیم میں بحیثیت ایک ڈیفنڈر کے طور پر کھیلتی ہیں۔ دیپیکا ٹھاکر کی پیدائش 7 فروری 1987 کو ہریانہ میں ہوئی۔دیپیکا نے یہ کھیل اس وقت شروع کیا جب وہ چھٹی جماعت میں زیر تعلیم تھیں۔ایک زمانے میں انہوں نے اسکول کے کھیل جیت کر بہت نام کمایا۔ اس کے لیے وہ اپنے کزن سے متاثر ہوئیں جنہوں نے ہاکی ٹیم بنائی تھی۔ اس کے بعد سے دیپیکا نے ایک کے بعد ایک کئی میچ کھیلے، تین کامن ویلتھ، تین ورلڈ کپ اور تین ایشین گیمز تک پہنچیں ۔ہاکی میں ان کی قابلیت کو دیکھ کر کچھ عرصے بعد تیجلی اسپورٹس اسٹیڈیم کے ہاکی کوچ دیویندر ساہنی نے انہیں ہاکی کی بہترین تربیت دی اور انہیں ہاکی کا ماہر بنا دیا۔ اس کے بعد دیپیکا نے چندی گڑھ کے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا جہاں ہاکی کی تربیت دی جاتی تھی۔ یہاں سے دیپیکا کو دوبارہ ہندوستانی ہاکی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔
دیپیکا ٹھاکر ایک ہندوستانی فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم میں بطور ڈیفینڈر کھیلتی ہیں اور ٹیم کی سب سے زیادہ کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ وہ 200 سے زائد ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔کم عمری میں ہی دیپیکا کو کھیلوں کا شوق تھا۔ بچپن سے ہاتھ میں ہاکی پکڑنے والی یہ دیپیکا اسکول گیمز میں انعامات جیت کر گھر والوں کی خوشیوں کا باعث بنتی رہی ہیں۔آج نہ صرف گھر بلکہ ریاست ہریانہ کو بھی ان پر فخر ہے۔دیپیکا ایشین چیمپئن شپ جیتنے والی خواتین کی ہاکی ٹیم کی رکن رہ چکی ہیں۔ سال 2003 میں ہاکی کھیلنا شروع کیا، اور تقریباً 200 میچ کھیل چکی ہیں۔سال 2016 میں خواتین کی ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ اس میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔دیپیکا نے ٹیم کے ساتھ اپنا 200 واں میچ کینیڈا میں چلی کے خلاف ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ-2 میں کھیلا، جس میں دیپیکا نے چلی کے خلاف تیسرا اور آخری گول شوٹ آؤٹ میں کیا۔ سال 2016 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی قومی ٹیم کو اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے میں مدد کی اورٹورنامنٹ کی ٹاپ اسکورر بھی رہیں۔
سال2016 کے جنوبی ایشیائی کھیلوں میں حیرت انگیز مہارت دکھائی اور ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔انہوں نے ورلڈ کپ سال 2006 اور 2010، 2010، 2014 اور 2018 کے ایشین گیمز اور 2010 اور 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔
دیپیکا اس قومی ٹیم کی نائب کپتان رہیں جس نے ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا اور 36 سال بعد اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کی۔ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی دیپیکا ٹھاکر کا نام ملک کی ان 29 کھلاڑیوں میں شامل ہے جنہیں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔