بھوپال، 26 اکتوبر: وزیر امداد باہمی وشواس کیلاش سارنگ نے دیوالی سے قبل نریلا اسمبلی حلقہ میں خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے خود کٹر مشین سے گھاس کاٹی، جھاڑو لگاکر اس کا افتتاح کیا۔ سارنگ نے کہا کہ اس جدید مہم سے صفائی متروں کے ساتھ شہری اور کارکنان بھی جڑیں گے۔
وزیر سارنگ نے کہا کہ نریلا ودھان سبھا حلقہ میں آج ایک عظیم صفائی مہم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ دیوالی سے قبل سبھی طرح کی سہولیات کے منظم نفاذ کی مہم کی یہ شروعات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے دیوالی پر ہم گھر کی صاف – صفائی کرتے ہیں اسی طرح محلے اور کالونی کو صاف شفاف رکھنے کیلئے اس عظیم مہم کی شروعات کی جارہی ہے۔ اس میں نالے، نالی کی صفائی، سیوریج مسئلہ کو حل کرنا ، روڈ کی مرمت ، بند اسٹریٹ لائٹ ٹھیک کرنا وغیرہ کام بھی کئے جائیں گے۔ وزیرسارنگ نے کہا کہ سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ اس میں شرکت کریں گے ۔شہری اور کارکنان بھی اس میں شرکت دار بنیں گے۔ اس مہم میں پارکوں اور عظیم شخصیات کے مجسموں کی بھی صفائی کی جائے گی۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ عوامی افادیت والے کمیونٹی ٹوائلٹس کے تمام انتظامات بہتر ہوں۔
سنیچرکووارڈ نمبر36,39,44 اور وارڈ نمبر79میں دیوالی تہوار سے قبل صفائی مہم چلائی گئی جس میں ہر ایک وارڈ کو صاف کرنے کے ساتھ -ساتھ اسٹریٹ لائٹ ، ڈیوائڈروں کی صفائی/ پتائی ، بیت الخلاء کی صفائی ، پارکوں کی صفائی کے ساتھ سیویج سے متعلق مسائل کا ایک ساتھ حل وسیع طور سے کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر ایم آئی سی صدر اشوک وانی، ٹینا یادو ، ایڈیشنل کمشنر نگر نگم بھوپال انچارج نریلا ودھان سبھا، دیویندر سنگھ چوہان ایڈیشنل کمشنر نگر نگم بھوپال اور تمام کارپوریٹر نریلا ودھان سبھا خصوصی طور پر شامل ہوئے ۔
وزیر سارنگ نے کہاکہ صفائی کیلئے سبھی طرح کے آلات، مشینری کا بندوبست یقینی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پلان کے ساتھ ایک – ایک وارڈ کا خیال رکھتے ہوئے کام کیا جارہا ہے۔ دیوالی پر پورا علاقہ جگ مگائے، اس کا پورا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ 5-5 وارڈ وں میں وسیع طور پر صفائی کی جائے گی۔ اتوار 27اکتوبر کو وار ڈ 70, 59, 37,اور75میں خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی۔