ممبئی7 فروری (یو این آئی ) ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ایسے میں مسلمانوں کو اپنے دستاویزات اور سرکاری دستاویزات کی تصحیح انتہائی ضروری ہے ۔اس کے علاوہ مسلمان اپنا نام ووٹر لسٹ میں اندراج کروائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہے یا نہیں کیونکہ اگر آپ نے ایک مرتبہ ووٹ دیاہے تو اس کے باوجود آپ کے نام ووٹر لسٹ سے حذف ہوسکتے ہیں اس لئے اپنے ناموں کے اندراج اور اس کی جانچ ضروری ہے۔ اس قسم کا اظہارخیالات شیکلکر سماج کے دس سالانہ یوم تاسیس پر رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی پارٹی اب ایسی نہیں ہے جو مسلمانوں کو ساتھ لینے کو تیار ہے۔