نئی دہلی 8اپریل: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی) کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ خبر کے مطابق 5 اپریل کو ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی دوران دو مسافروں نے سیکیورٹی عملے کو دھمکی دی کہ وہ ایئرپورٹ کو نیوکلیائی بم سے اڑا دیں گے۔ جس کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامہ مچ گیا۔ ان دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دہلی پولیس نے پیر (8 اپریل) کو دی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 182/505 (1)B کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے کئی بڑے شہروں کو دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی ہو۔ ایسی دھمکیاں پہلے بھی دی جاتی رہی ہیں۔ اس میں تازہ ترین واقعہ فروری کا ہے، جب کولکاتا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع ملی۔ 27 فروری کو صبح سویرے ہوائی اڈے پر کال موصول ہوئی کہ کولکاتا جانے والی ہوائی جہاز میں بم نصب کیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکام نے جلدی میں ہوائی اڈے سمیت ہوائی جہاز کی جانچ پڑتال کی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کسی نے بم کی جھوٹی خبر دی تھی۔
الیکشن کمیشن کی پالیسی صرف اپوزیشن کو نوٹس جاری کرنا ہے: آتشی
نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیر تعلیم آتشی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر پھر سے سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں استعمال ہونے والے قابل اعتراض مواد کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔
محترمہ آتشی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن کو نوٹس جاری کرنا ہی الیکشن کمیشن کی پالیسی ہے؟