نئی دہلی 14نومبر: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہیش کمار نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے شکور پور وارڈ کے کونسلر کشن لال کو شکست دی۔ مہیش کمار کو 133 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے کونسلر کو 130 ووٹ ملے۔ 2 ووٹ منسوخ کر دیا گیا، جبکہ عام آدمی پارٹی کو اپنے کوٹے سے 10 ووٹ کم ملے۔ عآپ لیڈر سواتی مالیوال اور کانگریس کے 7 کونسلروں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ کانگریس کی کونسلر سبیلہ بیگم نے استعفیٰ دیتے ہوئے عآپ کی حمایت کا اعلان کیا۔ انھوں نے اپنے استعفیٰ نامہ میں لکھا کہ میئر انتخاب سے دور رہ کر ہم بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے۔ عام آدمی پارٹی کو کراس ووٹنگ کا ڈر تھا کیونکہ اس کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال پارٹی سے ناراض چل رہی ہیں۔ وہ پچھلے کئی مہینوں سے اپنی پارٹی کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ نہیں کریں گی، لیکن انہوں نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ دوسری جانب وارڈ کمیٹی کے انتخاب میں عآپ کو تین زون میں کراس ووٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
عام آدمی پارٹی کے کچھ کونسلروں نے پارٹی امیدواروں کے بجائے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کیا۔ جنوبی زون میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی بمشکل جیت ہوئی۔ مہیش کمار دیو نگر کے وارڈ 84 سے کونسلر ہیں۔ دیو نگر قرول باغ اسمبلی حلقہ میں آتا ہے۔ انہوں نے دہلی کے موتی لال نہرو کالج سے ’بی کام‘ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے حالیہ اختتام پذیر پارلیمانی انتخاب میں ’انڈیا اتحاد‘ کے امیدوار سومناتھ بھارتی کے لئے انتخابی تشہیر کی تھی۔
جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی بدعنوانوں کو جیل بھیج دیا جائے گا
گریڈیہ، 14 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ہر بدعنوان شخص کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ جمعرات کو گریڈیہ میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے بہت سی ترقیاتی اسکیمیں دے رہے ہیں۔