چنئی، 21 مارچ (یو این آئی) کل سے شروع ہونے والے چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ کے لیے کپتان کے فوٹو شوٹ پروگرام میں روتوراج گائیکواڑ پہنچے تو ہر کوئی حیران رہ گیا۔ مہندر سنگھ دھونی نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنے انداز سے حیران کر دیا جیسا کہ وہ پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔ 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد سے لے کر آج تک انہوں نے تمام فیصلے اسی انداز میں کیے ہیں۔ دھونی نے بھی اسی انداز میں چنئی سپر کنگز کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔فوٹو شوٹ کے فوراً بعد سی ایس کے انتظامیہ نے ایک لائن کی پریس ریلیز میں کہا کہ دھونی اب ٹیم کے کپتان نہیں ہیں۔ یہ ذمہ داری رتوراج گائیکواڑ کو سونپی گئی ہے۔ تاہم مزید کچھ نہیں کہا گیا۔ اس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دھونی اب ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ امپیکٹ پلیئر رول کی وجہ سے دھونی کے لیے یہ فیصلہ آسان رہا ہوگا۔ اس رول کی وجہ سے دھونی آسانی سے 20 اوورز تک میدان میں رہ سکتے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان کی بیٹنگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر سی ایس کے پہلے بلے بازی کرتی ہے تو یہ ممکن ہے کہ دھونی کو پلیئنگ 11 میں نہ رکھا جائے۔ اگر وکٹیں گرتی ہیں یا میچ کے حالات اس کی