نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) چنئی سپر کنگز کے بلے بازی کے کوچ مائیکل ہسی کا ماننا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مزید کچھ اور سال تک کھیل سکتے ہیں۔ ہسی نے یہ بات اراؤنڈ دی وکٹ پروگرام کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی اس حوالے سے قطعی معلومات نہیں ہیں کیونکہ اس حوالے سے معلومات صرف وہی دے سکتے ہیں۔ تاہم، ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ آگے بھی کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا، “وہ بہت اچھی بلے بازی کر رہے ہیں ۔ وہ کیمپ میں بھی بہت جلد آتے ہیں اور پریکٹس کے دوران بھی گیندوں کو بہت اچھی طرح سے مار رہے ہیں ۔ گزشتہ سیزن کے بعد ان کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی اس پر کافی توجہ دے رہے ہیں۔ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ وہ مزید کچھ سال کھیل سکتے ہیں لیکن ہمیں اس حوالے سے ان کے فیصلے کا انتظار کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا، “میں جانتا ہوں کہ شائقین چاہتے ہیں کہ وہ بلے بازی کے لیے آئیں۔ لیکن گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے ہم انہیں بیک اینڈ پر بلے بازی کرنے پر مجبور ہیں۔ تاہم، اس پوزیشن پر بھی، ہمارے پاس اس قسم کی بیٹنگ کے لیے ایم ایس سے بہترمتبادل نہیں ہے۔
کوچ نے کہا، “اس سیزن کے آغاز سے قبل کپتانوں کی میٹنگ سے ٹھیک پہلے دھونی نے اس میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر کے ہمیں حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ رتوراج یہاں سے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ تاہم، اس کے بعد سے چیزوں کو کافی اچھی طرح سے منظم کیا گیا ہے.انہوں نے کہا، “اس ٹورنامنٹ سے پہلے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ روتوراج کے ساتھ بہت کام کر رہے تھے۔ ایم ایس دھونی کی بھی نئے کپتان کو مینٹور کرنے کی خواہش تھی۔ اس نے کہا،وہ بہت پرسکون مزاج کے کھلاڑی ہیں۔ انہیں کھیل کی اچھی سمجھ ہے۔ اگرچہ ایم ایس کی میراث کو آگے بڑھانا کسی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہوتا، لیکن انہیں نے اب تک اپنا کام بہت اچھے طریقے سے انجام دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ بہتر ہو جائیں گے ، سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے ان کی بلے بازی متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔