کٹک، 08 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔ کوہلی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے میچ کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کوہلی فٹ ہیں اور وہ آج ہمارے ساتھ پریکٹس کریں گے۔ کوہلی کی ٹیم میں واپسی کی صورت میں پلیئنگ الیون میں شامل بلے بازوں میں سے ایک کو اب بینچ پر بیٹھنا ہوگا۔ ان میں سے یشسوی جیسوال اور شریاس ایر میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ورات کے لیے اچھی کارکردگی دکھانا ایک چیلنج ہوگا۔ وراٹ کا بلا کافی عرصے سے خاموش ہے۔








