اجودھیا:09جنوری(یواین آئی) رام نگری اجودھیا جلد ہی ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کی جانب گامزن ہے۔ اترپردیش جدید اور قابل تجدید توانائی فروغ ایجنسی جلد ہی یہاں دنیا کی سب سے بڑی سولر پاورڈ اسٹریٹ لائٹس لائن پروجکٹ کو پورا کرنے کی سمت میں تیزی سے کوشاں ہے۔ آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس پروجکٹ کے تحت 10.15 کلو میٹر کے اسٹریچ میں 470 سولر پاورڈ اسٹریٹ لائٹس لگا کر ایجنسی اجودھیا کے افتخار میں ایک نیا بابا جوڑنے جارہی ہے۔ فی الحال تقریبا 70فیصدی کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے اور 22جنوری سے پہلے ہی طے شدہ ہدف کو حاصل کر کےورلڈ ریکارڈ قائم کیا جائےگا۔