بھوپال۔23 جنوری (پریس ریلیز) مہادیوی ورما ہال ہندی بھون پولی ٹیکنک بھوپال میں ‘’’دن ماہ سال گزرتے جائیں گے‘‘،کے عنوان سے ایک انوکھا پروگرام منعقد کیا گیا ۔
جس میں ہندی فلموں کے منفرد اور مشہور گیت پیش کیے گئے۔بھوپال کے تقریباً 20 گلوکاروں اور گلوکاراؤں نے پرفارم کیا، سٹی اسٹار میوزیکل گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں شری سنجے ویاس ،ساجد پریمی، رام بابو شرما مہمان خصوصی تھے، میوزیکل گروپ کی بانی صدر اوشا ورما نے بتایا کہ پروگرام میں 30 گانے پیش کیے گئے، جنہیں موسیقی کے شائقین نے بے حد سراہا، آخر میں اوشا ورما نے تمام موسیقی سے محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔