اننت پور، 13 ستمبر (یو این آئی) خلیل احمد اور عاقب خان کی شاندار گیندبازی کے بعد پرتھم سنگھ (ناٹ آؤٹ 59) اور کپتان مینک اگروال (56) کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر انڈیا اے نے جمعہ کو ہونے والے دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 115 رن بنا لئے ہیں اور اس کی برتری 222 رن تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے دن میں، انڈیا اے ٹیم نے انڈیا ڈی ٹیم کو 183 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا اور انڈیا اے کو پہلی اننگز میں 290 کے اسکور کی بنیاد پر 107 رن کی برتری حاصل تھی۔ ہندوستان اے نے کل کے 288 کے اسکور میں دو رن کے اضافے کے ساتھ دو وکٹیں گنوا دیں۔
شمس ملانی (89) اور عاقب خان (0) کو ہرشیت رانا نے آؤٹ کر کے انڈیا اے کی اننگز 290 پر روک دی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والی انڈیا ڈی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ایک وقت میں اس نے چھ رن پر دو وکٹ گنوا دیے اور 96 کے اسکور تک اس نے پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ اتھروا ٹائیڈے (چار)، یش دوبے (14)، کپتان شریاس ایر (صفر)، سنجو سیمسن (پانچ) اور رنکو سنگھ (23) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بولنگ کے بعد ہرشیت رانا نے بیٹنگ میں ہاتھ دکھایا اور 31 رن کی اننگز کھیلی۔ دیودت پڈیکل (92) واحد بلے باز تھے جنہوں نے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ انڈیا ڈی ٹیم 52.1 اوور میں 183 کے اسکور پر سمٹ گئی۔ انڈیا اے کی جانب سے خلیل احمد اور عاقب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پرسدھ کرشنا، تنوش کوٹیان اور شمس ملانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ دن کا آخری اوور کرنے آئے شریاس آئر نے اپنی پہلی ہی گیند پر کپتان مینک اگروال کو اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کرکے پہلی وکٹ کے لیے 115 رن کی شراکت توڑی۔دن کا کھیل ختم ہونے پر انڈیا اے نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 115 رن بنا لیے ہیں اور اس کی برتری 222 رن ہو گئی ہے۔
خلیل احمد اور عاقب خان کی شاندار گیندبازی کی بنیاد پر انڈیا اے نے جمعہ کو دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ میں ہندوستان ڈی کو 183 کے اسکور پر سمیٹ دیا اور اس کے ساتھ ہی انڈیا اے کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 107 رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ انڈیا اے نے کل کے 288 کے اسکور میں دو رن کے اضافے کے ساتھ دو وکٹ گنوا دیے۔ شمس ملانی (89) اور عاقب خان (0) کو ہرشیت رانا نے آؤٹ کر کے انڈیا اے کی اننگز 290 کے اسکور پر روک دی۔اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والی انڈیا ڈئ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ایک وقت میں اس نے چھ رن پر دو وکٹ گنوا دیے اور 96 کے اسکور تک اس نے پانچ وکٹیں گنوا دیں۔
اتھروا ٹائیڈے (چار)، یش دوبے (14)، کپتان شریاس ایر (صفر)، سنجو سیمسن (پانچ) اور رنکو سنگھ (23) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بولنگ کے بعد ہرشیت رانا نے بیٹنگ میں ہاتھ دکھایا اور 31 رن کی اننگز کھیلی۔ دیودت پڈیکل (92) واحد بلے باز تھے جنہوں نے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔
انڈیا ڈی ٹیم 52.1 اوور میں 183 کے اسکور پر سمٹ گئی۔ انڈیا اے کی جانب سے خلیل احمد اور عاقب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پرسدھ کرشنا، تنوش کوٹیان اور شمس ملانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔