دلت۔پچھروں کے حق کا چوکیدار ہوں:مودی

0
13

غازی پور:25مئی(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ محرومین، دلتوں اور پچھڑوں کے حق کے چوکیدار ہیں اور ان کے رہتے کوئی بھی ایس سی۔ایس ٹی و دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں سیندھ نہیں لگا سکتا۔ آرٹی آئی میدان میں بی جےپی امیدوار پارس ناتھ کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے میعاد کار میں غربیوں کے لئے اسکیمات لائی گئیں۔ نتیجتا 10سال میں 25 کروڑ لوگ غریبی سے باہر ہوئے یہ آپ کے ووٹ کی طاقت رہی ہے۔ میرے دس سال کے میعاد کار میں چار کروڑ پریواروں کو پی ایم آواس ملا۔ 50کروڑ بینک کھاتے ہر گھر میں بجلی ۔ ہر گھر جل، ہر گھر رسوئی سلنڈر ہماری حکومت کی حصولیابیوں میں شامل رہی۔ مودی نے شہید عبدالحمید، رام وگرہ پانڈے، بریگیڈیئر عثمان، شیوپوجن رائے، بھاگوت مشرا سمیت شہیدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے شہیدوں کے گاؤں کے نام سے مشہور ایشاء کے سب سے بڑے گاؤں مگھر کا نام لیت ہوئے کہا کہ جس گاؤں کے ہر گھر سے ایک بچہ ملک کی رکھوالی کے لئے سرحد پر تعینات ہے اس گاؤں کا نام ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہاانڈیا اتحاد میں جتنی پارٹیاں ہیں ان کے اندر کچھ خامیاں ایک جیسی ہیں۔ یہ پوری طرح سے فرقہ پرست، ذات وادی اور پریوار وادی ہیں۔ انہوں نے بابا صاحب کی توہین کی۔ رام ناتھ کوند کو روسوا کیا۔ ایک قبائلی خاتون صدر جمہوریہ کی توہین کی۔
مہاراج سہیل دیو کو انہوں نے کبھی احترام نہیں دیا۔ یہ لوگ دلتوں کا ریزرویشن چھین کر اسے مسلمانوں کو دینے کی سازش کررہ ہیں۔