بھوپال،19؍فروری:راجدھانی بھوپال میں مسجد بلقیس جہاںعارف نگرمیں واقع دارالعلوم زینت القرآن میں ختم بخاری شریف کاسالانہ جلسہ آج منعقد ہورہاہے۔ جلسہ کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا رضوان الدین صاحب معروفی مدظلہ العالی(شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا،مہاراشٹر)ہونگے۔واضح رہے کہ دارالعلوم کے ناظم اعلی مولاناعبدالحفیظ نے بتایا کہ جلسہ کاآغاز صبح 8بجے ہوگا،اس موقع پر دارالعلوم میں حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلبا اوردورحدیث کے طلبا کی دستاربندی ہوگی۔ مولاناموصوف نے مزید کہا کہ قرآن کریم کے بعد بخاری شریف ہی ایک ایسی کتاب ہے ،جس کے بارے میں علمائے کرام کامتفقہ رائے ہے کہ بخاری شریف کے مکمل ہونے کے بعد جودعاکی جاتی ہے وہ قبول ہوتی۔ لہٰذا اللہ رب العزت پر یقین رکھنے والے اہل ایمان سے درخواست ہے کہ جلسہ میں شریک ہوکر علمائے کرام کے بیانات سے مستفیض ہوں نیز ختم بخاری شریف کے بعد دعامیں شریک ہوکراپنے لئے دنیاوآخرت کے لئے ذخیرہ کریں۔