بھوپال:21؍ فروری:راجدھانی بھوپال میں عارف نگرواقع دارالعلوم زینت القرآن حفظ کی تعلیم کے لئے مشہورہے،جس کی سرپرستی شمال اسمبلی حلقہ سے گزشتہ تین دہائی تک ایم ایل اے رہے عارف عقیل فرمارہے ہیں۔وہیںا س کی نظامت مولاناعبدالحفیظ صاحب کررہے ہیں۔الحمدللہ دارالعلوم زینت القرآن مسجدبلقیس جہاں عارف نگر میں بروزمنگل جلسہ ختم بخاری شریف وتقسیم انعامات ودستاربندی منعقد ہوا۔ جلسہ میں بطورمہمان خصوصی حضرت مولانا مرشد شوکت انصاری (استاذ حدیث اشاعت العلوم اکل کوا )نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مولانا موصوف نےطلباکو بخاری شریف کاآخری درس دیااورطلباء کا دستار بندی عمل میں آیا۔ناظرین کوخطاب کرتے ہوئےفرمایاکہ آج روزانہ نئےنئے فتنے جنم لے رہے ہیں،اس سے بچنے کا واحد راستہ دین وایمان پریقین اور اسلامی طرز عمل پرزندگی گزارناہے اورہمیشہ احکام خداوندی کوپورا کرنے پرزوردیا۔ جلسہ میں مولانا لئیق (آشٹہ)، مولانا اطہر حبیب، مولانا عبدالغنی، مولانایعقوب،مولانا نعیم، مولانا مجیب الدین سمیت بھوپال کے مفتی محمدابوالکلام قاسمی نے خاص طورپرشرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مستورات نے شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت دارالعلوم کے ناظم مولانا عبدالحفیظ صاحب نے فرمائی۔ وہیں دارالعلوم کے سرپرست سیدعارف عقیل وسید عاطف عقیل (موجودہ کانگریس ایم ایل اے) اہل خانہ کی شرکت بھی قابل ذکر ہے۔ جلسہ کے اختتام پر پوری دنیا خاص طورپر ملک ہندستان میں امن وسکون اورامت مسلمہ کودین وایمان پر استقامت کی دعاکی گئی۔آخر میں ناظم دارالعلوم نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔