بھوپال:28؍جنوری:راجدھانی کرودعلاقے کےبڑوئی واقع دارالعلوم ابوالحسن علی میاں ندویؒ(شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء ) میں لکھنؤ دارالعلوم سے اداروں کے معائنہ کے لئے تشریف لائے مولاناشہاب الدین ندوی اورمولانا معراج ندوی کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر دارالعلوم میں چل رہے تعمیراتی کام کودیکھ کر اظہار مسرت کیا۔
اس موقع پر دارالعلوم کے مہتمم مولانا قاسم ندوی نے ان دوسری چھت کی ڈھلائی کے لئے دعاکی درخواست کی۔ مولانا موصوف نے دارالعلوم کی ترقی وطلبا کی کامیابی کے لئے دعافرمائی۔ اس موقع پر دارالعلوم کےا ہم رکن مولانانوشاد ندوی کے علاوہ دیگرعلمائے کرام نے شرکت کی۔