خیر سگالی گفتگو اور روز افطار پروگرام منعقد

0
14

بھوپال:6؍اپریل: جماعت اسلامی ہند بھوپال اور اہروار سماج مدھیہ پردیش کی مشترکہ کوششوں سے’’خیر سگالی مباحثہ اور روزہ افطار پروگرام‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کیسے قائم کیا جائے اس موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں میجر پربھاکر سنگھ، ڈاکٹر منوج راجے، پروفیسر ایس کے سدورتی، پروفیسر پیو دیو مہنت، صوبیدار میجر ٹی ایس سوڈھی جی اور جماعت سے سید علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جگدیش سوریاونشی جی نے انصاف کے قیام میں جدوجہد کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں جماعت اسلامی ہند کے رہنما جناب سید شاہد علی صاحب کے صدارتی خطاب کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ تمام مہمانوں نے ایسے پروگراموں کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔