بھوپال:9مارچ:(پریس ریلیز) راجد ھانی کی ادبی تنظیم خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’چمکتے ستارے 2‘‘ کے نام سے مشاعرہ درانی ہال، کملا پارک، بھوپال میں اختتام پذیر ہوا، جس کی صدارت اردو اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہندی نے کی۔ پروگرام سینئر شاعر اشوک مزاج بدر، ڈاکٹر مہتاب عالم، ڈاکٹر محمد اعظم، شعیب علی خان،جناب طہٰ پاشا مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام میں نوجوان شعراء اور سینئر شعراء کو مدعو کیا گیا تھا ،جن میں عابد کاظمی، ولی اللہ ولی، حیدر نوگنوی، طاہر تراش، نفیسہ سلطانہ انا، ڈاکٹر نسیم خان، عنایت عباس، ایس ایم سراج، عظیم اثر، جاوید اسلم، حنا خان،پھینکوبھوپالی، اورنگزیب اعظم، مصطفیٰ آفر سیفی، عامر اظہر، اپرنا پاتریکار، انوراگ یادو، اجے چوبے، محمد انصاف اور ایس ایم مبشر کی موجودگی میں عمل میںا ٓیا۔
پروگرام میں نوجوان شاعر اور افسانہ نگار سلیم سرمد کو ’’واحدپریمی ایوارڈ‘‘ سے اعزازیاب گیا۔ مدھیہ پردیش پولیس میں انسپکٹر اور صدر ایوارڈ سے سرفراز گلوکارسید اشفاق علی کا استقبال کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت نوجوان شاعرہ اور ادیب غوثیہ خان سبین نے بحسن وخوبی انجام دیں۔
آخر میں تنظیم کے صدر ساجد پریمی نے حاضرین اور شعراء کا شکریہ ادا کیا۔