دبئی :09؍اکتوبر:ویمنز T-20 ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسمرتی مندھانا نے 50 اور شیفالی ورما نے 43 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے چماری اتاپتو اور اما کنچنا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ اسمرتی مندھانا رن آؤٹ ہوئیں۔جواب میںشری لنکا کی پوری ٹیم19.5اوور میں 90 رن بناکرآوٹ ہوگئی۔
قبل ازیںاما کنچنا 19، انوشی پریہ درشنی 1، سوگندھیکا کماری 1، کاویشا دلہری 21، نیلکشیکا سلوا 8، انوشکا سنجیوانی 20، ہرشیتھا سماراویکرما 3، چماری اٹاپٹو 1 اور وشمی گنارتنے صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ اروندھتی ریڈی اور آشا شوبھنا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شریانکا پاٹل نے 1 وکٹ حاصل کی۔