بھوپال، 30 جنوری (پریس نوٹ) مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر جناب رفعت وارثی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج 2024 کے لیے خادم الحجاج سے درخواستیں طلب کرنے اور ان کے انتخاب سے متعلق سرکولر-4 جاری کیا گیا ہے۔ خواہشمند حضرات مذکورہ سرکولر کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ: www.hajcommittee.gov.in پر آن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔ آن لائن دی گئی درخواست کی ہارڈ کاپی سبھی ضروری دستاویزات سمیت دفتر مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی، حج ہاؤس، سنگار چولی، گل موہر گارڈن کے پیچھے ایئرپورٹ روڈ بھوپال 462036 میں آخری تاریخ 15 فروری 2024 تک خود یا ڈاک کے ذریعہ جمع کرسکتے ہیں۔ مزید معلوم کے لیے مدھیہ پردیش حج کمیٹی کی ویب سائٹ کا معائنہ کرسکتے ہیں اور فون نمبر 0755-2530139 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔