لکھنؤ 17 اپریل (یو این آئی) مفسر قرآن اور معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی شروعات 19 اپریل سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ الیکشن عام انتخابات کی طرح نہیں بلکہ یہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والا ہے۔ انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کا ہر ووٹ بہت قیمتی ہے اور اس کا اثر بہت دور تک پڑےگا۔ اس لیے آپ سب اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ تک ضرور جائیں۔انہوں نے کہا کہ محلے کے ذمہ دار لوگ چھوٹے چھوٹے گروپ بنالیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر 18 سال سے زیادہ عمر کا شخص ووٹ ڈالنے جائیں۔