بھوپال، 15 جنوری: وزیراعظم نریندرمودی کی ’’ پی ایم جن من کے تحت پی ایم وائی ( جی ) کے استفادہ کنندگان سے بات چیت پروگرام‘‘ میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ، کلکٹریٹ اجین سے ورچوئلی شامل ہوئے ۔ وزیراعظم مودی نے پی ایم – جن من کے شیوپوری ضلع کے گائوں ہاتود کی استفادہ کنندہ شریمتی للتا آدیواسی اور شریمتی ودیا آدیواسی سے ورچوئلی بات چیت کی۔
وزیراعظم مودی کو شریمتی للتا نے بتایاکہ ان کی بڑی بیٹی چھٹویں کلاس میں پڑھتی ہے ، اسے اسکالر شپ ، اسکول یونیفارم ملی ہے اور سوکنیا سمردھی یوجنا میں بھی اس کا کھاتا کھلا ہے ۔ لاڈلی لکشمی یوجنا کا بھی بیٹی کو فائدہ ملا ہے ۔ دوسرا بیٹا دھرو ہے ، جو دوسری کلاس میں پڑھ رہا ہے ، اسے بھی اسکول یونیفارم اور دوپہر کا کھانا ملتا ہے ۔ تیسرا بیٹا آنگن واڑی میں جا رہا ہے ۔ شریمتی للتا نے بتایاکہ وہ خود شیتلا ماتا خود امدادی گروپ سے جڑی ہیں ، جس سے گوشالا چلانے کا کام ملا ہے وزیر اعظم مودی نے شریمتی للتا کے ذریعہ مستعدی سے دی گئی جانکاری کی تعریف کی۔
وزیر اعظم مودی نے شریمتی للتا سے کہا کہ آپ کا مستقل مکان کا خواب پورا ہونے والا ہے، آپ کو آج پہلی قسط بھی ملنے والی ہے۔ وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے محترمہ للتا نے کہا کہ آپ نے پسماندہ قبائلی گائوںکے بارے میں سوچا، جن من یوجنا کے تحت تمام اسکیموں کا فائدہ ہماری کمیونٹی تک پہنچایا، اس کے لیے ہم سب آپ کے بے حد مشکور ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ہاتود گاؤں کے جلسہ گاہ میں ثقافتی پروگرام پیش کرنے والی لڑکیوں کو بات کرنے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کی۔
وزیر اعظم مودی نے شریمتی للتا سے پوچھا کہ انہیں جن من یوجنا کے بارے میں معلومات کیسے ملی اور اس اسکیم کے تحت انہیں کیا فوائد حاصل ہوئے۔ شریمتی للتانے بتایا کہ ان کے خود امدادی گروپ نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت گاؤں میں منعقد ہونے والی ریلی اور افسران سے معلومات حاصل کیں۔ اسے عوامی رائے سے رہائش کی منظوری دی گئی ہے۔ اس نے کبھی اپنے گھر کا خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، گھر کی تعمیر سے وہ اور اس کے گھر والے بہت خوش ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے سسرکرشنا آدیواسی کو کے سی سی کا فائدہ ملا، بچوں کے آدھار کارڈ بن گئے، بچوں کا ذات کا سرٹیفکیٹ بھی بن گیا۔ پہلے گاؤں میں 310 آیوشمان کارڈ تھے، جنمن یوجنا کے تحت گاؤں میں مزید 100 آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ گاؤں کی تمام خواتین کے پاس اجولا گیس کنکشن تھے، لیکن وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے نئی بہوؤں کو بھی گیس کنکشن مل گیا۔